اورنگی میں راہگیر خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اورواقعہ

اورنگی میں راہگیر خاتون سے  نازیبا حرکت کا ایک اورواقعہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اورنگی ٹاؤن چشتی نگر میں موٹر سائیکل سوار اوباش نوجوان کی گلی سے گزرتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ 17 جولائی کو پیش آیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے ، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں اوباش نوجوان با آسانی شناخت کیا جا سکتا ہے ،  پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...