دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لٹر اضافے کا مطالبہ

 دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لٹر اضافے کا مطالبہ

کراچی(آئی این پی)کراچی میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے نئی قیمت 340 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی درخواست کر دی۔

اس سلسلے میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر مبشر قدیر عباسی نے کمشنر کراچی کو خط لکھا ، جس میں کہا گیا کہ ایندھن، بجلی، جانوروں کے چارے اور دیگر پیداواری اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث موجودہ نرخ پر دودھ کی فروخت ممکن نہیں رہی۔ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے اور ڈیری فارمرز کو درپیش مالی مشکلات کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر دودھ کی قیمتیں حقیقی پیداواری لاگت کے مطابق مقرر نہ کی گئیں تو ڈیری سیکٹر کو مزید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ نئی قیمت کا حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ہی ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...