آرمیش قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کیماڑی کے فلیٹ سے چار مارچ کو 16 سالہ لڑکی آرمیش کی لاش ملنے کا معاملہ۔تھانہ جیکسن کی تفتیشی ٹیم نے آرمیش قتل کیس کی تفتیش میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے مزید ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تفتیشی ٹیم نے مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے مقتولہ کے سابق منگیتر ملزم فیضان ولد محمد اسحاق کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد دورانِ تفتیش حاصل ہونے والے شواہد، تکنیکی تجزیے اور گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید کارروائی عمل میں لائی گئی۔تازہ کارروائی کے دوران پولیس نے زید ولد فقیر محمد کو گرفتار کر لیا، جو مقتولہ کا موجودہ منگیتر ہے ۔ گرفتار ملزم کو کیس میں سامنے آنے والے شواہد اور تحقیقات کے نتیجے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments