ملیر جیل کا ایک اور قیدی پراسرار طور پر انتقال کرگیا،تعداد 2ہوگئی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملیر جیل کا ایک اور قیدی پراسرار طور پر جیل میں انتقال کرگیا ۔ ایک ہفتے کے دوران تعداد دو ہوگئی۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ملیر جیل میں قید انڈر ٹرائل قیدی رحیم جیل کے اسپتال میں پراسرار طور پر انتقال کر گیا جیلوں حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی طبیعت گزشتہ چار پانچ روز سے خراب تھی اور وہ جیل اسپتال میں زیر علاج تھا۔ سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل نے دعویٰ کیا ہے کہ قیدی کو دل کا دورہ پڑا ہے قیدی رحیم کو شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا ایکٹ میں گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ پانچ روز قبل بھی ملیر جیل میں کامران نامی قیدی انتقال کر گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments