شہداد پور:گودام پرچھاپہ، ڈیڑھ کروڑ کے نان کسٹم سگریٹ برآمد

شہداد پور:گودام پرچھاپہ، ڈیڑھ کروڑ کے نان کسٹم سگریٹ برآمد

شہدادپور (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر قمرالدین راہپوٹو نے رات گئے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے معروف ڈاہری کے قریب واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے نان کسٹم سگریٹ برآمد کر لئے۔

 انتظامیہ کی جانب سے اس کارروائی کو غیر قانونی کاروبار کے خلاف اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق چھاپے کے دوران کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا، تاہم اس غیر قانونی کاروبار کے پس پردہ عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔ متعلقہ ادارے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ یہ نان کسٹم اشیاء کہاں سے لائی گئیں اور کون افراد یا گروہ ملوث ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...