عمرکوٹ میں بچہ ڈوب کر جاں بحق، نصیر آباد میں ایک شخص کی خودکشی

عمرکوٹ میں بچہ ڈوب کر جاں بحق، نصیر آباد میں ایک شخص کی خودکشی

عمرکوٹ، نصیر آباد(نامہ نگاران)عمرکوٹ کے نواح تھرکے گاؤں کیرلو میں 3 بچے برساتی پانی میں ڈوب گئے ، ایک بچہ 8سالہ ثناء اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔۔۔

 جبکہ 2بچوں 12سالہ راشد اور3سالہ اسد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، ورثاء کاکہناہے کہ بارش کے بعد گھر کے قریب گڑھے میں پانی جمع تھا، اور تینوں بچے اس میں کھیل رہے تھے ۔ ادھر نصیر آباد کے گاؤں باغ لہبر میں غربت سے تنگ ایک بیٹے اور پانچ بیٹیوں کے 38 سالہ باپ عبدالرسول جت نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، اسے فوری طور پر لاڑکانہ اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...