لاڑکانہ:موریا، آگانی تنازعے کے 18ملزم پولیس کے سامنے پیش
4ملزم پولیس اہلکار شہادت کیس میں مطلوب تھے ، کیسز کا سامنا کریں گے
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) موریا، آگانی دیرینہ تنازعے کے 18 مفرور ملزمان پولیس کے سامنے پیش ہوگئے ، پولیس کے مطابق سرینڈر کرنیوالے ملزمان میں سکیلدھو آگانی، رحیم داد آگانی، آصف آگانی، ظہیر آگانی، مہتاب آگانی، رابیل آگانی، سعید آگانی، عبدالرزاق آگانی، امام الدین آگانی، اللہ ودھایو آگانی، اوشاق آگانی، اللہ داد آگانی، خالد آگانی، عبدالحمید آگانی، گل حسن آگانی، رجب آگانی، محب آگانی اور نثار آگانی شامل ہیں، پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والے 18 ملزمان میں 4 ایسے مفرور ملزم بھی شامل ہیں جو پولیس جوان محمد رمضان جروار کی شہادت سے متعلق کیس میں مطلوب تھے ، تمام سرینڈر کرنیوالے ملزمان کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جہاں وہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرینگے۔
ایس ایس پی احمد فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ پولیس امن کے قیام، قانون کی بالادستی اور قبائلی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ، امن و امان کے قیام کیلئے قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، تاہم جو افراد قانون کے سامنے سرینڈر کرکے اپنے مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوشش ہے کہ علاقے میں نسلوں سے جاری دشمنیوں کا خاتمہ کرکے لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے تاکہ شہری اپنی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ اپنی زرعی زمینوں اور کاروباری سرگرمیوں پر توجہ دے سکیں، پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری اور امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات بلاامتیاز جاری رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments