بھتہ لینے والے اہلکاروں کے نام ایس ایس پی کوبتا دیئے ، دانش علی

بھتہ لینے والے اہلکاروں کے نام ایس ایس پی کوبتا دیئے ، دانش علی

ڈپٹی کمشنر کی ٹیم، سول ڈیفنس پررشوت لینے کاالزام غلط، ایل پی جی یونین رہنماگیس کی سرکاری قیمت 241، فلنگ اسٹیشن والے 340روپے میں دیتے ہیں

حیدر أٓباد (بیورو رپورٹ )ایل پی جی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری دانش علی نے کہا کہ دکانداروں کو بے جا تنگ کرنے اور بھتہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے ناموں سے ایس ایس پی کو أٓگاہ کردیا ہے تاہم ڈپٹی کمشنر کی ٹیم اور سول ڈیفنس پر رشوت وصولی کا الزام غلط اور بے بنیاد ہے ۔ پریس کانفرنس دانش علی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے ایل پی جی سیکٹر کی بہتری اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے یونین پر نہ صرف اعتماد کیا بلکہ اصلاحی عمل میں عملی کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے شہر بھر کی ایل پی جی دکانوں کے حفاظتی معیار کو بہتر بنانے متعدد دکانوں پر أٓگ سے بچاؤ کے أٓلات اور دیگر ضروری حفاظتی سامان نصب کیا، جس سے مثبت تبدیلیاں أٓنا شروع ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس میں مزید بہتری لائی جارہی ہے تاکہ حیدرآباد کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ اب تک شہر کی 60 سے 70 ایل پی جی دکانوں کا سیفٹی سامان کے حوالے سے سروے کیا جاچگا ہے ، اس وقت حیدرآباد میں کم و بیش 250 ایل پی جی دکانیں کام کررہی ہیں جن پر سیفٹی سامان نصب کرنے کا سروے جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایل پی جی کی فی کلو سرکاری قیمت 241 روپے ہے جبکہ فلنگ اسٹیشنوں سے 340 روپے میں خرید کر 370 سے 380_روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے ۔ مسافر گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی منع ہے ، البتہ ذاتی استعمال کی گاڑیوں میں فلنگ کی جاسکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...