ٹنڈو آدم:پھلوں کے تاجر، گڈز ایسوسی ایشن صدر مبینہ اغوا

ٹنڈو آدم:پھلوں کے تاجر، گڈز ایسوسی ایشن صدر مبینہ اغوا

ٹریکر کی مدد سے شکیل بلوچ کی گاڑی شہداد پور کے واپڈا روڈ سے ملی، فون بندمغوی چند دوستوں کے ساتھ گھر سے نکلے تھے ، ورثا، گڈز ٹرانسپورٹرز کا مظاہرہ

ٹنڈوآدم (نمائندہ دنیا)پھلوں کے بیوپاری اور گڈز ٹرانسپورٹ کے رہنما شکیل بلوچ کو مبینہ اغوا کر لیا گیا، جس پر مغوی کے بھائی جمیل بلوچ، سابق یو سی چیئرمین محمد اسماعیل بلوچ، گڈز رہنما شہمیر چھٹو کی سربراہی میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شکیل بلوچ جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے چند دوستوں سے رابطے کے بعد اپنی کار میں گھر سے روانہ ہوئے ، تاہم اس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ان کا موبائل فون تقریباً ساڑھے بارہ بجے سے مسلسل بند جا رہا ہے ۔مظاہرین نے بتایا کہ مسلسل رابطے کی ناکام کوششوں کے بعد گاڑی میں نصب ٹریکر کے ذریعے اس کی لوکیشن معلوم کی گئی، لوکیشن کے مطابق شکیل بلوچ کی گاڑی شہدادپور کے واپڈا روڈ سے ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی اپنی تحویل میں لے لی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ورثائکا کہنا تھا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹیں توڑ کر اسے بغیر نمبر پلیٹوں کے چھوڑ دیا گیا تھا، جس سے ان کے اغوا کا خدشہ پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شکیل بلوچ ایک باوقار کاروباری شخصیت اور ٹرانسپورٹرز کے منتخب نمائندے ہیں، جن کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔مظاہرین نے ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی سانگھڑ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شکیل بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے ، واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...