گیس سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈروں کی دکان میں آگ لگ گئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سندھ کا ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا اور ایک گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ کو بجھا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا حکام کے مطابق واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments