کالجوں میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر فوری پابندی نافذ
کراچی (این این آئی) ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی نے شہر کے تمام سرکاری کالجوں میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کالجوں کی حدود میں سگریٹ، ویپ، نکوٹین پاؤچ، پان، گٹکا اور دیگر نشہ آور اشیا کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے ۔ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن نے تمام کالج پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں منشیات سے پاک ماحول کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں مؤثر نگرانی اور ضروری اقدامات کریں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کالجوں کے اطراف میں تمباکو اور منشیات کی فروخت اور استعمال کی روک تھام کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments