ماتحت عدلیہ کے ملازمین کی میڈیکل کارڈ کی درخواست رجسٹرار کو ارسال

 ماتحت عدلیہ کے ملازمین کی میڈیکل کارڈ کی درخواست رجسٹرار کو ارسال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ماتحت عدلیہ کے ملازمین کی جانب سے میڈیکل کارڈ کی سہولت کی فراہمی سے متعلق اجتماعی درخواست رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کر دی۔

درخواست میں ماتحت عدلیہ کے ملازمین نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں اور ان کے زیر کفالت اہل خانہ کو محکمہ قانون سندھ کے ملازمین کی طرح میڈیکل کارڈ کی سہولت فراہم کی جائے ۔ درخواست کے مطابق ماتحت عدلیہ کے ملازمین نظامِ انصاف کا اہم حصہ ہیں اور سندھ ہائی کورٹ کی انتظامی نگرانی میں فرائض انجام دیتے ہیں، تاہم انہیں محکمہ قانون کے ملازمین کو حاصل طبی سہولیات میسر نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ علاج، ادویات، اسپتالوں اور دیگر طبی سہولیات کے بڑھتے ہوئے اخراجات خصوصاً نچلے اور درمیانے درجے کے ملازمین کے لیے شدید مالی بوجھ بن چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...