آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے فلور ملز مالکان کے تعاون سے اقدامات

 آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے فلور ملز مالکان کے تعاون سے اقدامات

کراچی(اے پی پی)کمشنر کراچی کی ہدایت پر آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے فلور ملز مالکان کے تعاون سے اقدامات کیے گئے ہیں۔۔۔

کمشنر  آفس نے فلور ملز مالکان کی جانب سے سرکاری نرخ پر آٹے کی فروخت کے لئے قائم اسٹالز کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ ترجمان کے مطابق فلور ملز مالکان کی جانب سے ایکس مل آٹے کے اسٹالز پر 125روپے فی کلو آٹا دستیاب ہے ،فلور ملز مالکان دس کلو آٹے کے بیگ 1250 روپے قیمت پر اپنے اسٹالز پر فروخت کررہے ہیں ۔گزشتہ دو ہفتوں میں ایک لاکھ 61 ہزار دس کلوآٹے کے بیگ اسٹالز پر فروخت کئے گئے  ۔ضلع شرقی میں14فلور ملز نے دس کلو آٹے کے 323 تھیلے فروخت کئے ،ضلع غربی میں ایک مل نے 22 تھیلے فروخت کئے ،ضلع کیماڑی میں 7ملز کے اسٹالز پر 1461تھیلے فروخت کئے گئے ،ضلع کورنگی کے 41ملز کے اسٹالز پر 4 ہزار 582تھیلے فروخت کیے گیے ، ضلع وسطی میں 8ملز کے اسٹالز پر 2ہزار 489تھیلے فروخت کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...