جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم، 2 افراد زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔۔
رپورٹ کے مطابق دونوں طلبہ تنظیموں کے کارکنان نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے وار کیا، تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہں طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو کرلی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments