سوشل میڈیا پروپیگنڈا، ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملک مخالف اور ملکی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈا کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد زاہد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا۔۔
این سی سی آئی اے نے ملزم محمد زاہد کو گلستان جوہر سے گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن کی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف ملک مخالف، ملکی اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر پروپیگنڈا کرنے کا الزام ہے ۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے ایک سیاسی جماعت کے نام سے فیس بک پیج بنا رکھا تھا، جس کے ذریعے مبینہ طور پر ملک مخالف اور ملکی اداروں کے خلاف مواد نشر کیا جاتا تھا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments