سہراب گوٹھ کے قریب ندی میں گرنیوالے بچے کی لاش مل گئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سہراب گوٹھ میں لیاری ندی میں گرنے والے 4 سال کے شاویز کی لاش نکال لی گئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق منگل کوشاویز سائیکل چلاتے ہوئے۔۔
لیاری ندی میں گر کر ڈوب گیا تھا۔بچے کو بچانے کے لیے ندی میں چھلانگ لگانے والا 17 سالہ نوجوان گلاب بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا جارہا تھا، جس کے بعد شاویز کی لاش بھی نکال لی گئی، لاش قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments