عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ،جام اکرام اللہ دھاریجو

عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ،جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات کے لیے آنے والے وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔۔

فوری حل طلب مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ضروری احکامات صادر کیے ۔صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوامی خدمت اور مسائل کے فوری حل پر یقین رکھتی ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں صوبائی حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی اور سندھ کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...