کھلے گڑھے میں گرنے والے بچے کو پھل فروش نے بچالیا

کھلے گڑھے میں گرنے والے بچے کو پھل فروش نے بچالیا

سی سی ٹی وی منظرعام پر، حفاظتی اقدامات اور وارننگ بورڈ موجود نہیںعلاقہ مکینوں کا گڑھا فوری بند کرنے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منظورکالونی میں واٹر بورڈ کی مبینہ غفلت، سڑک پر7 فٹ گہرا گڑھا شہریوں کے لیے خطرہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق چنیسر ٹاؤن منظور کالونی پمپنگ اسٹیشن کے سامنے واٹر بورڈ کی جانب سے کی گئی کھدائی شہریوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے ۔ پانی سے بھرے تقریباً 7 فٹ گہرے گڑھے میں ایک بچہ جا گرا ۔بچے کے گڑھے میں گرنے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ۔فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ بچہ سائیکل چلاتے ہوئے آتا ہے ،سامنے سے موٹرسائیکل سوارآتا ہے اور ٹھیلہ فروش بھی روڈ سے گزرتا ہے ،راستہ نہ ملنے اور سائیکل قابو میں نہ ہونے پر بچہ سائیکل سمیت گڑھے میں گرتا ہے ،ٹھیلے والا فوراً گڑھے میں چھلانگ لگا کر بچے کو بچاتا ہے ،دیگر شہری بھی پہنچ کی مدد کرتے ہیں۔شہریوں کی بروقت کارروائی سے بچے کی جان بچالی جاتی ہے ،واقعہ 3 روز قبل 27 جولائی کی شب ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ کھدائی کے مقام پر نہ تو حفاظتی باڑ لگائی گئی تھی اور نہ ہی کسی قسم کی وارننگ یا اشارتی بورڈ نصب تھا جس کے باعث راہ گیر اور خصوصاً بچے شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے واٹر بورڈ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گڑھے کو فوری طور پر بندکرکے سڑک کی مرمت کی جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...