جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق

جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق

بغیر مناسب طبی انتظامات 65سالہ مریض کارڈیو منتقل، پہنچنے پرحالت بگڑ ینائٹ شفٹ انچارج سے وضاحت طلب، غیر قانونی منتقلی پر میمورنڈم جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 65 سالہ مریض چل بسا، مریض کوابتدائی طبی امداد اورمناسب انتظامات کے بغیر قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پراسکی حالت تشویشناک ہوگئی اوروہ چل بسا۔ واقعے پرجناح اسپتال انتظامیہ نے نائٹ شفٹ انچارج ڈاکٹر وقاص سے وضاحت طلب کرتے ہوئے غیرقانونی منتقلی پرمیمورنڈم جاری کردیا۔ جسکے مطابق مریض کی منتقلی سے قبل متعلقہ ادارے سے رابطہ اورضروری دستاویزات بھی مکمل نہیں کی گئیں۔مریض کومناسب طبی انتظامات کے بغیر دوسرے اسپتال منتقل کرنا اسپتال کی پالیسی اور مریضوں کی حفاظت سے متعلق اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ غیر مناسب ریفرل کے باعث مریض کے میڈیکو لیگل ریکارڈ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔دوسری جانب نائٹ شفٹ انچارج ڈاکٹر وقاص نے مؤقف اختیار کیاکہ نائٹ شفٹ میں مجموعی 40 ڈاکٹرز ہوتے ہیں، تاہم اس دوران ایمرجنسی میں ٹریفک حادثے کے کیس آنے کے باعث بیشتر ڈاکٹرز اس مریض کے علاج میں مصروف ہوگئے تھے ۔ انکے مطابق مریض کو ریسکیو 1122 کے اہلکار بغیر ضروری دستاویزات مکمل کیے این آئی سی وی ڈی لے گئے ۔ دوسری جانب این آئی سی وی ڈی انتظامیہ نے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ مریض کی حالت انتہائی نازک تھی اور اسے بغیر انٹیوبیٹ کئے این آئی سی وی ڈی منتقل کیا گیا۔ این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کامزید کہنا ہے کہ اگر مریض کو جناح اسپتال میں بروقت اور مناسب طبی امداد فراہم کی جاتی تو ممکنہ طور پر اس کی جان بچائی جاسکتی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...