درآمدی گیس پر انحصار توانائی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ قرار
کراچی(کامرس رپورٹر)تحقیق کے مطابق نیپرا سے منظور شدہ بجلی خریداری پروگرام کے تحت کے الیکٹرک مالی سال 2030 تک ایک ہزار 282 میگاواٹ قابلِ تجدید توانائی اپنے نظام میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔۔
جس سے اس کے مجموعی توانائی ذرائع میں قابلِ تجدید توانائی کا حصہ موجودہ تقریباً 3 فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد تک پہنچ سکتا ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر 640 میگاواٹ کے یہ منصوبے مالی سال 2027 سے منصوبے کے مطابق شروع ہو جائیں تو مالی سال 2025 سے 2035 کے دوران کے الیکٹرک کے مجموعی اخراجات میں تقریباً 43 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کی بچت ممکن ہے مزید برآں، اگر شمسی اور ہوائی توانائی کو بیٹریوں میں بجلی ذخیرہ کرنے کے نظام کے ساتھ منسلک کیا جائے تو مجموعی بچت ڈیڑھ ارب امریکی ڈالر تک پہنچ سکتی ہے ، جبکہ قومی گرڈ پر انحصار بھی نمایاں حد تک کم ہو جائے گارپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ توانائی کا ڈھانچہ طویل مدت میں پائیدار نہیں ہے خصوصاً آبنائے ہرمز جیسے بین الاقوامی جغرافیائی و سیاسی بحرانوں کی صورت میں درآمدی گیس پر انحصار توانائی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments