سندھ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی، رضوان نیازی
کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر رضوان نیازی نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔۔۔
آٹا جیسی بنیادی ضرورت کی چیز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے جبکہ شہری سرکاری نرخ پر آٹا خریدنے سے محروم ہیں۔رضوان نیازی نے کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخوں کے مطابق ریگولر آٹے کی ریٹیل قیمت 125 روپے فی کلو، فائن آٹے کی 135 روپے فی کلو جبکہ چکی کے آٹے کی 145 روپے فی کلو مقرر ہے ۔ مگر کراچی کی مارکیٹوں میں یہی آٹا سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہورہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments