جامعہ کراچی میں حاضری واوقات کار کیلئے سخت احکامات

جامعہ کراچی میں حاضری واوقات کار کیلئے سخت احکامات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی دفاتر میں بروقت حاضری اور موجودگی یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا۔۔

کہ سرکاری اوقاتِ کار کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ اقدام جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو کی جانب سے وقت کی پابندی اور انتظامی نظم و ضبط پر زور دینے کے بعد سامنے آیا ۔جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز اور شعبہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی سرکاری اوقاتِ کار کے دوران اپنے دفاتر میں موجودگی ہر صورت یقینی بنائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعہ تک دفتری اوقات صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہوں گے ۔ پیر تا جمعرات نماز و دوپہر کے کھانے کا وقفہ دوپہر 1:00 بجے سے 2:00 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز 1:00 بجے سے 2:30 بجے تک ہوگا۔مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کی صورت میں یونیورسٹی آف کراچی ایمپلائز آرڈیننس 1962 اور جامعہ کراچی ایکٹ 1972 کے تحت متعلقہ ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...