پی آئی بی کالونی میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر رہائشیوں کا اظہار تشویش
کراچی (این این آئی)پی آئی بی کالونی میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری سڑک پر قبضے کے معاملے پر علاقہ مکینوں نے۔۔۔
متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق پلاٹ نمبر 627 پر ایک بلڈر مبینہ طور پر منظور شدہ نقشے اور متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ پلاٹ رہائشی مقاصد کیلئے مختص ہے ، اسے مبینہ طور پر کمرشل سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور تعمیرات کے دوران سرکاری سڑک کے ایک حصے پر دیوار تعمیر کرکے قبضہ کر لیا گیا ہے جس سے عوام کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments