کے یو جے (دستور) کی فیملی پکنک میں صحافیوں اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز سفاری پارک میں فیملی پکنک کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں، ان کے اہلِ خانہ اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔
پکنک کے دوران بچوں نے مختلف تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے خوشگوار لمحات گزارے۔فیملی پکنک کے دوران بچوں نے ڈائنو پارک، ڈائنو تھیٹر، سفاری ٹرین، پائریٹ شپ، فن لینڈ، پلے ایریا اور دیگر تفریحی مقامات سے بھرپور لطف اٹھایا۔ والدین اور اہلِ خانہ نے بھی پرامن اور دوستانہ ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔ کے یو جے (دستور) کے صدر نصراللہ چوہدری اور سیکرٹری ریحان خان چشتی نے کہا کہ کے یوجے دستور صحافیوں کے پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے اہلِ خانہ کے درمیان باہمی روابط، یکجہتی اور خاندانی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments