سیاسی جھنڈوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،راجا اظہر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے شہر کی سڑکوں پر سیاسی جھنڈے اور فینسی نمبر پلیٹس لگی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔۔
کہ کراچی میں سیاسی جھنڈے اور فینسی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دندناتی پھر رہی ہیں، لیکن ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔ راجا اظہر نے کہا کہ کہ ٹریفک پولیس کے کیمروں میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں نظر نہیں آتیں؟ فینسی نمبر پلیٹس اور سیاسی جھنڈے لگانے والی گاڑیوں کے چالان کیوں نہیں کیے جارہے ؟ انہوں نے کہا کہ اگر یہی جھنڈے تحریک انصاف کی گاڑیوں پر ہوں تو فوراً قانون جاگ جاتا ہے ، قانون کا اطلاق سیاسی وابستگی دیکھ کر نہیں بلکہ بلاامتیاز ہونا چاہیے ۔ راجا اظہر نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں قانون کی حکمرانی قائم کی جائے اور پسند و ناپسند کی بنیاد پر کارروائیاں بند کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments