این آئی سی کراچی میں یو بی ایل نیشنل انوویشن ہیکاتھون 2026 کا آغاز

این آئی سی کراچی میں یو بی ایل نیشنل انوویشن ہیکاتھون 2026 کا آغاز

کراچی (سٹی ڈیسک)نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی (این آئی سی کراچی)نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے اشتراک سے یو بی ایل نیشنل انوویشن ہیکاتھون 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔72 گھنٹے پر مشتمل اس مقابلے میں پاکستان بھر سے منتخب 25 ٹیمیں شریک ہیں جو ملک کے مالیاتی، بینکاری اور ۔۔۔

ادائیگیوں کے نظام کے لیے جدید اور مؤثر حل تیار کریں گی۔ پانچ ملین روپے کے شاندار انعام کے لیے منعقد ہونے والے اس ہیکاتھون میں طلبہ، اسٹارٹ اپس، سافٹ ویئر ماہرین، محققین اور ٹیکنالوجی سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو بی ایل کے ہیڈ آف کریئیٹو ٹیکنالوجی عبدالرحمن نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ایسے حل تیار کریں جو صارفین کو درپیش حقیقی مسائل کا مؤثر حل پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہیکاتھون ایک مقابلہ ہے لیکن اس کی اصل اہمیت نئے تجربات، باہمی تعاون اور مسلسل سیکھنے کے عمل میں مضمر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...