ٹریفک پولیس اورتاجر کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام پرمتفق

ٹریفک پولیس اورتاجر کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام پرمتفق

ڈی آئی جی ٹریفک سے وفد کی ملاقات،مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی تجارتی علاقوں میں روانی بہتر ، ناجائز پارکنگ وتجاوزات کے خاتمے پر زور

کراچی(کامرس رپورٹر)سندھ تاجر الائنس کے سرپرستِ اعلیٰ عتیق میر اور چیئرمین شریف میمن کی قیادت میں تاجروں کے نمائندہ وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں تاجروں کو درپیش ٹریفک مسائل، غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات، ٹریفک کی روانی، ایم اے جناح روڈ اور دیگر اہم تجارتی علاقوں میں درپیش مشکلات پر خیال کیا گیا۔وفد نے ان مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے فوری حل کی درخواست کی ۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر ٹریفک پولیس اور سندھ تاجر الائنس کے درمیان مستقل رابطے کیلئے مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کرنے اور فوری رابطے ، شکایات، تجاویز اور مشاورت کیلئے مشترکہ واٹس ایپ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ ایم اے جناح روڈ، ٹاور، لیاقت آباد اور دیگر اہم تجارتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے ، ناجائز پارکنگ کے خاتمے ، تجاوزات کے سدباب اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے ۔اسکے علاوہ ٹریفک پولیس اہلکاروں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے شکایتی سیل کے قیام پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا تاکہ تاجروں کی شکایات کا فوری اور شفاف ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔ وفد نے اس پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹریفک پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مؤثر رابطہ کاری سے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...