شہری کی خاندان سمیت افغان کیمپ منتقلی، متعلقہ حکام کونوٹس

شہری کی خاندان سمیت افغان کیمپ منتقلی، متعلقہ حکام کونوٹس

ہائیکورٹ میں نادرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سے 3اگست کوتفصیلی رپورٹ طلبجاوید واہل خانہ کوشناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا، وکیل درخواست گزار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائی کے دوران شہری محمد جاوید، اس کی اہلیہ، پانچ بچیوں کو افغان قرار دیکر کیمپ منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر نادرا، چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اگست تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ریاض عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے محمد جاوید، اسکی اہلیہ اور پانچ بچیوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا۔ درخواست گزار اور اسکے والدین پاکستانی شہری ہیں جبکہ جاوید کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف مقدمہ گزشتہ 8 ماہ سے ملیر کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیشن جج کی ہدایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانے پرچھاپہ بھی مارا تھا۔ پولیس نے مجسٹریٹ کو بتایا کہ گرفتاری کے بعد محمد جاوید، اسکی اہلیہ اور پانچ بچیوں کو افغان کیمپ منتقل کردیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس درخواست گزار اور اسکے خاندان کو افغانستان منتقل کرسکتی ہے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار اور اس کے اہل خانہ کی منتقلی روکنے کیلئے حکم امتناع جاری کیا جائے ۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ جب حکم امتناع کی درخواست ہی دائر نہیں کی گئی تو عدالت حکم کیسے جاری کرسکتی ہے ؟ عدالت نے نادرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے 3 اگست تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...