سرسید کے علاقے سے گرفتار ملزم موبائل فون، موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث

سرسید کے علاقے سے گرفتار ملزم  موبائل فون، موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث

کراچی:(اسٹاف رپورٹر)رات گئے سرسید کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار دو ملزم حال ہی میں۔۔

 میاں بیوی سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث نکلے ، گرفتار ملزمان نے سیکٹر 11-A نارتھ کراچی میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور موٹرسائیکل چھینی تھی۔ واردات کے بعد ملزمان لیاقت فش سروس روڈ سے فرار ہوگئے تھے ،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہورہی تھی.متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 398/2026 بجرم دفعات 392/397/34 تھانہ سرسید میں درج کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...