انتظامیہ کی عدم دلچسپی ، پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکا شیشے کے فلیورز، ویپ کی فروخت جاری

 انتظامیہ کی عدم دلچسپی ، پابندی پر عملدرآمد نہ ہو سکا شیشے کے فلیورز، ویپ کی فروخت جاری

بڑے پان شاپس پر شیشہ فلیوز کوئلے فوئل پیپر لیکوئیڈ فلیور سمیت الیکٹرک ڈیوائسز بھی باآسانی دستیاب ،گھر گھر شیشہ کیفیز بن گئے ، سانس کی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ : طبی ماہرین

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث شیشے کے فلیورز اور دیگر سامان سمیت پاکٹ سائز چارج ایبل ویپ کی فروخت بند نہ ہوسکی پوش علاقوں میں موجود بڑے پان شاپس پر شیشہ فلیوز کوئلے فوئل پیپر لیکوئیڈ فلیور سمیت الیکٹرک ڈیوائسز بھی باآسانی دستیاب ہیں شیشہ کیفیز پر لگائی گئی پابندی بھی رائیگاں گئی سامان کی آسان دسترس کے باعث گھر گھر شیشہ کیفیز بن گئے ۔حکومت کی جانب سے شیشہ کیفیز پر پابندی لگا دی گئی تھی شیشہ کیفیز میں نوجوان شیشے کے حقے میں نکوٹین اور فلیور ملے تمباکو کو ڈال کر کوئلے سے جلا استعمال حقے کی طرح استعمال کرتے تھے اس کے نقصانات سامنے آنے پر شیشہ کیفیز کو کئی سال پہلے ہی بند کروا دیا گیا تھا۔

شیشہ کیفیز تو بند ہوگئے مگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی عدم توجہ کے باعث شیشے کے فلیورز فوئل پیپر کوئلے اور پاکٹ سائز چارج ایبل ویپ سمیت دیگر سامان کی فروخت بند نہ ہوسکی نوجوان اب بھی باآسانی فلیورز کوئلے فوئل پیپر اور شیشے کا حقہ خرید کر اس کا استعمال کرتے ہیں طبی ماہرین متعدد بار خطرے کی گھنٹی بجا چکے ہیں کہ شیشے کے حقے میں ڈالے جانے والے فلیوز کا استعمال سگریٹ سے بھی زیادہ خطرناک ہے اس کے استعمال سے سانس کی نالیوں پھیپھڑوں اور جگر پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شیشے اور ویپ کے استعمال میں آنے والے سامان کی کھلے عام فروخت کیخلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...