ڈیڑھ سالہ بچی کے قتل کاکم عمر ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قیوم آباد میں ڈیڑھ سالہ بچی کے قتل کا معاملہ پولیس نے قتل میں ملوث کم عمر ملزم منان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ ڈیڑھ سالہ آئیزل کے والد رانا علی اکبر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی نے بتایا کہ گزشتہ رات اہلیہ نے فون پر اطلاع دی کہ ائیزل جناح اسپتال میں فوت ہوگئی ہے ،اہلیہ نے بتایا کہ گزشتہ شام رشتے دار منان بچی کو چیز دلانے کا کہہ کر لے کر گیا،سات سالہ بجے منان بچی کو واپس لایا،مدعی مقدمہ کے مطابق اہلیہ نے بتایا کہ آئیزل بیہوش تھی منہ سے گندگی نکل رہی تھی اور کپڑے بھی گندے ہورہے تھے ،بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دم توڑ گئی۔مدعی مقدمہ نے دعویٰ کیا کہ منان نے اس کی بیٹی پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی،لواحقین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آئیزل کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا،پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آجانے کے بعد زیادتی اور وجہ موت کا درست تعین ہوسکے گا تاہم گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments