حادثے میں جاں بحق نوجوان کے والد کا 13کروڑروپے ہرجانے کا دعویٰ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بنارس پل پر ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 24 سالہ نوجوان فیضان کے والد نے ٹینکر ڈرائیور اور گاڑی کے مالک کے خلاف 13 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
سینئر سول جج غربی کی عدالت میں متوفی کے والد محمد سرفراز نے اپنے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے ذریعے دعویٰ دائر کیا، جس میں ٹینکر ڈرائیور حفیظ اللہ اور گاڑی کے مالک گلفراز خان کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ واقعہ 11 محرم کو بنارس پل پر پیش آیا، جب فیضان اپنے کزن کے ہمراہ حسین آباد سے واپس آ رہا تھا۔ اسی دوران مبینہ طور پر تیز رفتار ٹریلر نے اسے کچل دیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ متوفی اپنے بوڑھے والدین کا واحد سہارا تھا اور اس کی اچانک موت سے خاندان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments