محکمہ اطلاعات کی یوم استحصال کشمیر پر تقریب،اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ خاموشی

محکمہ اطلاعات کی یوم استحصال کشمیر پر تقریب،اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ خاموشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات سندھ میں یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے موقع پرکشمیر یوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر معیزالدین پیرزادہ نے کہا کہ کشمیری عوام بنیادی حقوق کے حصول اور حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔اس موقع پرمحکمہ ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو ، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن ، ڈائریکٹر پبلی کیشن امتیاز علی جویو، ڈائریکٹر ایڈمن طارق امام ، ڈائریکٹر پریس غلام سرور سمیجو، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن عبدالماجد خان ، ڈائریکٹر لیگل فدا حسین بالادی و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...