عمران کی صحت سے متعلق اہلخانہ تشویش میں مبتلا، رضوان نیازی

عمران کی صحت سے متعلق اہلخانہ تشویش میں مبتلا، رضوان نیازی

سپریم کورٹ کاشفا اسپتال منتقلی، ماہر ڈاکٹروں سے معائنے کے حکم کاخیر مقدمتقاضوں کے مطابق معیاری طبی سہولیات کی فراہمی عمران کابنیادی انسانی حق قرار

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے نائب صدر رضوان نیازی نے سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے اور ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ کے ذریعے ان کا طبی معائنہ کرانے کے حکم کا خیرمقدم کیا ہے ۔رضوان نیازی نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہلِ خانہ، تحریکِ انصاف اور ملک بھر کے عوام طویل عرصے سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں، ایسے میں سپریم کورٹ کا حکم ایک اہم اور خوش آئند پیشرفت ہے۔ عمران خان کو انکی صحت کے تقاضوں کے مطابق معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی انسانی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتِ عظمیٰ کے حکم کے مطابق عمران خان کو فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور آنکھوں، دل اور دیگر متعلقہ طبی مسائل کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ ان کا جامع معائنہ کرے ۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اوربہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جانا شفاف اور مکمل طبی جائزے کے لیے نہایت اہم ہے ۔پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر رضوان نیازی نے کہا کہ عمران خان کی طبی تاریخ، موجودہ صحت کی صورتحال اور علاج سے متعلق تمام پہلوؤں کا آزادانہ اور غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کی غفلت یا ابہام کی گنجائش نہ رہے ۔رضوان نیازی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روح کے مطابق عمران خان کواہلخانہ سے ملاقات اور ضروری رسائی بھی دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...