پولیس کی کارروائی، لاکھوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد، 3ملزمان گرفتار

 پولیس کی کارروائی، لاکھوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد، 3ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی پولیس نے حب ریور روڈ پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد ۔۔۔

کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں ایک کار سے 7 بورے وزنی 175 کلو اسمگل شدہ غیرملکی کلر برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث نادر ولد غلام سرور کو دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ برآمدہ مال اور گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔دوسری کارروائی حب بلوچستان سے آنے والی سوزوکی کے خلاف کی گئی۔ پولیس نے گاڑی سے 50 بورے وزنی 1250 کلو یعنی 31 من سے زائد اسمگل شدہ خشک دودھ برآمد کیا۔ اس کارروائی میں ملوث محمد نعیم اور زبیر احمد نامی دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...