18ماہ کی بچی سے مبینہ زیادتی و قتل، ملزم منان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے قیوم آباد میں 18 ماہ کی بچی ایزل سے مبینہ زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملزم منان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان بھی طلب کرلیا۔۔۔۔
سماعت کے دوران پولیس نے ملزم منان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔وکیل مدعی شاکر تنولی نے بتایا کہ ملزم کو بطور بالغ فرد جیل بھیجنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے ۔ وکیل مدعی کے مطابق ملزم اور مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹس آنا باقی ہیں، جن کے بعد مقدمے کی تفتیش میں مزید پیش رفت متوقع ہے ۔ پولیس کے مطابق 4 اگست کو ملزم بچی کو چیز دلانے کے بہانے گھر سے باہر لے کر گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments