اے ڈی پروگرام، سال میں 2بار امتحان کانظام پھر لٹک گیا
ریجنل ڈائریکٹر کالجز کی bi annual سسٹم کے تحت امتحانات نہ لینے کی سفارشجامعہ کراچی بھی امتحان کے بجائے معاملہ اکیڈمک کونسل اجلاس میں لیجانے پرتیار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی کے تحت شہر کے سرکاری کالجوں میں جاری اے ڈی (ایسوسی ایٹ ڈگری ) پروگرام میں Bi annual سسٹم سال میں دو بار امتحانات کانظام ایک بارپھر لٹک گیا۔ریجنل ڈائریکٹر کالجز نے جامعہ کراچی سے سابق ڈائریکٹر کی طرزپر bi annual سسٹم کے تحت امتحانات نہ لینے کی سفارش کردی جبکہ جامعہ نے بھی امتحانات لینے کے بجائے معاملے کواکیڈمک کونسل کے اجلاس میں پیش کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ مذکورہ نظام کے تحت امتحانات جولائی میں ہونے تھے لیکن جامعہ کراچی نے کوئی تیاری ہی نہیں کی، نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر طفیل احمد سے رابطہ کیا توان کاکہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پراس بات کے قائل ہیں کہ ایچ ای سی کے قوانین کے تحت امتحانی سسٹم کے تحت سال میں دو بار امتحانات ہونے چاہئیں لیکن کالج کے اساتذہ یہ نہیں چاہتے ، لہذا ہم یکم ستمبر کواکیڈمک کونسل کے اجلاس میں اس معاملے کولے جارہے ہیں وہاں جوفیصلہ ہوگا اُس پرعمل کرینگے ۔ دوسری جانب یہ بھی معلوم ہواہے کہ ریجنل ڈائریکٹر کالج کراچی گلاب رائے نے اس سال بھی بائے اینول سسٹم کے تحت سال میں دوبار امتحانات نہ لینے کی سفارش کی۔ وائس چانسلر کولکھے خط میں انھوں نے کہاکہ اے ڈی پروگرام کے کورسز پرابھی مزید ورکنگ باقی ہے لہذا کالجوں اورطلبہ کے بہتر مفاد میں اس نظام کواس سال بھی روک دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments