غیر قانونی جال استعمال کرنے سے گریز کیا جائے ، علی ملکانی

غیر قانونی جال استعمال کرنے سے گریز کیا جائے ، علی ملکانی

ہاکس بے پر ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 660غیر قانونی جال نذرِ آتش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشرنٹ محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ ماہی گیر خوشحال ہوگا تو ہمارا ملک بھی خوشحال ہوگا لیکن ماہی گیروں کو غیر قانونی ماہی گیری کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ ہم ماہی گیروں کے بچوں کی تعلیم اور صحت سمیت ان کے امن و امان کو بحال رکھنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ جمعرات کوہاکس بے کے قریب غیر قانونی جال جلانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ماہی گیری کے علاوہ ماہی گیر کا کوئی دوسرا آسرا نہیں ہے ، ان کا نقصان ملک کا نقصان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی جال استعمال کرنے والوں کو روکنے کے لیے ہم نے جرمانے اور سزاؤں میں اضافہ کیا ہے ، آج ہم نے جو غیر قانونی جال جلائے ہیں ان کی کل مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور وہ کل 660 جال تھے ۔ محمد علی ملکانی نے کہا کہ ہم نے اس سال جرمانے کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی ہے ،ہم نے سندھ کے ماہی گیروں کو اس بار چھوٹی بڑی مچھلیوں کے شکار والی کشتیوں پر سبسڈی دی ہے اور یہ سبسڈی انہیں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے دی گئی ہے تاکہ وہ ایجنٹ مافیا سے بچ سکیں۔ محمد علی ملکانی نے بتایا کہ ہمیں ایف او اے والوں نے تجویز دی تھی کہ مچھلی کے شکار پر کچھ وقت کیلئے پابندی عائد کی جائے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...