حیدر آباد:مسلم کیمپس اسکول میں گھوسٹ ٹیچر کا ہیڈماسٹر پرحملہ
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)گورنمنٹ (ن) مسلم کیمپس ہائی اسکول سٹی میں روزانہ شارٹ لیو اور ڈیوٹی میں رعایت نہ ملنے پر ۔۔۔
گھوسٹ پرائمری اسکول ٹیچر محمد عارف آپے سے باہر ہو گیا، ہیڈ ماسٹر عمانوائل ہنجرا پر مبینہ حملہ کردیا، گالم گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اسکول انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم ٹیچر کو فورس ریلیو کر کے اعلیٰ حکام کو سخت ترین قانونی اور ڈسپلنری کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹیچر باقاعدگی سے تدریسی فرائض سرانجام دینے کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر شارٹ لیو اور کام میں استثنیٰ کا مطالبہ کر رہا تھا۔ جب سینئر ہیڈ ماسٹر نے ناجائز رعایت دینے سے انکار کیا اور دیانتداری سے ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی تو ٹیچر اشتعال میں آ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments