آرٹس کونسل میں وس دھاری سندھی تھیٹر فیسٹیول کاافتتاح
کراچی (این این آئی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام وس دھاری سندھی تھیٹر فیسٹیول 2026کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔ ۔۔۔
افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ نے خصوصی شرکت کی، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ تقریب میں سندھی ڈراموں کے تھیٹر ڈائریکٹرز، فنکاروں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔فیسٹیول کا مقصد سندھی زبان، ثقافت اور تھیٹر کے فروغ کے ساتھ ساتھ فنکاروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ فیسٹیول کے دوران روزانہ رات 8 بجے سندھی ڈرامے پیش کیے جائینگے ۔ فیسٹیول میں مجموعی طور پر 8 سندھی ڈرامے پیش کیے جائینگے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments