الفلاح میں پولیس کے سامنے مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد زخمی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر الفلاح میں پولیس کے سامنے مسلح افراد کی فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوا جس پر شہریوں نے گاڑی کو گھیر لیا جس پر مسلح افراد نے ہجوم کو دیکھ کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔8 سے زائد مسلح افراد زخمیوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قریب موجود دیگر شہریوں نے ہنگامہ آرائی دیکھی تو انہوں نے بھی گھیراؤ کرلیا، گاڑی سوار مسلح افراد نے مزید فائرنگ کی جس پر علاقہ مکینوں نے بھی پتھراؤ کیا۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس شخص نے فائرنگ کی وہ اور اس کے گارڈ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments