سکھر:سینٹرل جیل کے قیدی کی خودکشی، واش روم سے لاش ملی
روہڑی (نمائندہ )سینٹرل جیل سکھر میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدی نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ جنرل وارڈ کے واش روم سے لاش ملنے کے بعد جیل انتظامیہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق جندل شاہ عرف حسین شاہ، جو 2019ء میں سیشن کورٹ کے احاطے میں مصری شاہ کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ تھا، نے جنرل وارڈ کے واش روم میں مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی۔ واقعے کے بعد جیل انتظامیہ نے لاش تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کردی۔ واقعے کی مکمل وجوہات اور اصل حقائق سامنے نہیں آسکے ، جیل حکام کی جانب سے قانونی اور محکمانہ کارروائی جاری ہے ۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments