صمد کاٹھیا واڑی گروہ کا کارندہ گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے نے بھتہ خوری میں ملوث صمد کا ٹھیاواڑی گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے ایک اہم کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سید اسامہ علی کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار بھتہ خور بدنامہ زمانہ صمد کٹھیاواری گروہ کی ایما پر کام کرتا تھا۔ اس کا کام اہداف کی ویڈیوز بنا کر گینگ کمانڈرز کو بھیجنا تھا۔ گینگ کمانڈرز کی ہدایت پر ملزم مختلف کارروائیاں انجام دیتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments