نمائش چورنگی چاروں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند

نمائش چورنگی چاروں  اطراف سے ٹریفک کیلئے بند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی وجوہات کے باعث نمائش چورنگی چاروں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ۔۔۔

 نمائش آنے والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے ، کیپری سے آنے والی ٹریفک کو ناصرہ اسکول کی جانب بھیجا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق گرو مندر سے آنے والی ٹریفک کو بنوری ٹاؤن اور سولجر بازار کی جانب موڑا گیا، شاہراہِ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی آفس سے اللہ والی چورنگی بھیجا گیا۔اسی طرح، بریٹو روڈ، سولجر بازار 3 نمبر سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار 1 نمبر موڑ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...