ڈمپر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، مشتعل ہجوم نے گاڑی کو آگ لگا دی

 ڈمپر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، مشتعل ہجوم نے گاڑی کو آگ لگا دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 6 میں بجری سے لدے ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حمزہ ولد فاروق نامی بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مشتعل افراد نے حادثے میں ملوث ڈمپر کو آگ لگا دی اور ایک دوسرے ڈمپر کو بھی نقصان پہنچایا۔پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کمال ولد گل بادشاہ کو مشتعل ہجوم سے چھڑا کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک دوسرے ڈرائیور کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...