دڑو میں لڑکی قتل، دیگر شہروں میں حادثات، 7افراد جاں بحق

دڑو میں لڑکی قتل، دیگر شہروں میں حادثات، 7افراد جاں بحق

گھریلو ناچاقی پرماریہ کوبھائی نے گولی ماری، واقعہ کے بعد ملزم خلیل مگسی فرارصوبھو ڈیرو، پڈعیدن اور محراب پور میں حادثات پیش آئے ، متعدد افراد زخمی

دڑو، اندرون سندھ (نمائندگان)دڑو میں بھائی نے بہن قتل کردی، جبکہ دیگر شہروں میں حادثات نے 7 جانیں لے لیں۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دڑو کے قریب راج واہ کے مقام پر واقع گاؤں مولوی احمد میں 14 سالہ ماریہ مگسی مبینہ بھائی خلیل مگسی کی ہاتھوں قتل ہوگئی، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ بتایا گیا، فائرنگ کے بعد مبینہ ملزم خلیل مگسی موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ صوبھوڈیرو میں رسول آباد قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جن کی شناخت غلام مجتبیٰ اور سید جاوید علی کے نام سے ہوئی ہے۔

پڈعیدن کے قریب بھریاروڈ میں نوجوان غلام عباس کراچی سے لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا۔ محراب پور میں کوٹری کبیر کے قریب قومی شاہراہ پر احسان عابد پٹرول پمپ کے سامنے تیز رفتار کارنمبر اے جی ای 776 ٹرالر سے جا ٹکرائی، خوفناک حادثے میں کار سوار سید جاوید علی ولد سید گلاب شاہ، غلام مجتبیٰ ولد غلام سرور ابڑو موقع پر جاں بحق ہو گئے ، جن کا تعلق ابڑاں شہر سے ہے ۔ ادھر ہالانی تھانے کی حدود میں مقامی صحافی شاہد چانڈیو کاپانچ سالہ بیٹا ٹریکٹر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، مورو کے گاؤں نیو گچیرو کے رہائشی عرفان چنڈ کا پانچ سالہ بیٹا عبد الہادی حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...