سانگھڑ، محراب پور میں حادثات، 3افراد جاں بحق، ایک زخمی
سانگھڑ، محراب پور (نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات نے 3 افراد کی جانیں لے لیں، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔۔
سانگھڑ میں شاہپورچاکر مین روڈ پر جمڑاؤ کینال کے قریب وین اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جس کی شناخت شرف الدین ولد غوث بخش مری کے نام سے ہوئی، جو جان محمد وسان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔ حادثے کے فوراً بعد وین ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ محراب پور میں قومی شاہراہ ٹھارو شاہ بائی پاس کے مقام پر روڈ کراس کرتے موٹر سائیکل ٹرالر کی زد میں آگئی، حادثے میں فوجی علی اکبر مری موقع پرہی جاں بحق اور سراج مری زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب کنڈیارو کا نوجوان قاضی ظاہر سہتو ولد قاضی زاہد کراچی میں حادثے میں جاں بحق ہوگیا، لاش آبائی شہر کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments