جیکب آباد:ڈی سی ہاؤس، آفس کی چوریوں میں عملہ ملوث
5لاکھ کے تارچوری کی تحقیقات، نائب قاصد ملوث نکلا، ڈپٹی کمشنر شہزاد ساہی
جیکب آباد (نمائندہ دنیا)ڈی سی شہزاد ساہی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی ہاؤس اور آفس میں چوریوں میں کالونی کے اپنے ہی ملازمین ملوث ہیں، ڈپٹی کمشنر شہزاد ساہی کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی سی ہاؤس اور آفس سے منسلک رہائشی کالونی میں رہنے والے ملازمین ہی ان تمام چوریوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ چند ماہ قبل 5لاکھ روپے سے زائد کے ہائی ٹرانسمیشن تار چوری ہونے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی سی ہاؤس کے ایک نائب قاصد کو 2 شوکاز نوٹس جاری کئے جا چکے۔ کمشنر کے اعترافی بیان کے بعد عوامی، وکلا اور سیاسی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ جب ڈی سی خود اعتراف کر رہے ہیں کہ چوریوں اور غنڈہ گردی میں ڈی سی ہاؤس کالونی کے اپنے ملازمین ملوث ہیں، تو محض معطلی اور شوکاز نوٹسز کے بجائے ان کو پولیس کے حوالے کر کے برطرف کیوں نہیں کیا جا رہا؟ شہریوں نے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ 5 لاکھ روپے کے سرکاری تار چوری کرنیوالے ملازمین اور نائب قاصدوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments