فلسطین کاز کیلئے آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم

فلسطین کاز کیلئے آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور ۔۔۔

اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور آئندہ کے پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل پی ایل ایف ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ فلسطین کاز کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ 12 ستمبر کو کراچی میں یکجہتی فلسطین کانفرنس بیاد شہدائے آزادی فلسطین کے عنوان سے منعقد کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...