ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ترجیحات میں شامل ،میئر
کراچی (این این آئی)میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کو سرسبز، صاف ستھرا اور ماحول دوست شہر بنانے کیلئے شجرکاری اور اربن فاریسٹ کے منصوبے اہم پیشرفت ہیں۔۔
شہر میں سبزہ بڑھانا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،باغ کراچی میں قائم کیے گئے اربن فاریسٹ میں 4 ہزار 500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے ہیں جو کراچی کے ماحول کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صحتمند و قدرتی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ، منصوبے کے تحت پانچ ایکڑ رقبے پر زمین کی صفائی، ہمواری اور لینڈ اسکیپنگ کا کام مکمل کیا گیا جبکہ مقامی اور ماحول دوست درختوں کی بڑی تعداد لگائی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ کراچی میں پانچ ایکڑ رقبے پر قائم کیے گئے اربن فاریسٹ لنگز آف کراچی کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments